Machine with Minds

کمپیوٹر پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت

Machine with Minds & Future Compilers

 1952میں​​ Grace Mury Hopper (a lady)جنہوں نے اپنے ایک تحقیقی مقالعے​​ (The Education of a Computer)میں سافٹ ویئر کی​​ reusability​​ کاConcept​​ دیا۔اور پہلا سافٹ وئیر ڈویلپ کیا جس میں یہ صلاحیت تھی کہComputer High Level Instructionsکو​​ Low Level​​ میں کنورٹ کرے۔ جس کو​​ Compiler​​ کا نام دیا گیا۔ اور آج ہم جانتے ہیں کہ بہت ساری​​ Modern Computer Programming​​ Languagesمیں​​ Compilers​​ ہی ہائی لیول انسٹرکشز کو​​ Low level​​ میں کنورٹ کرنے کے لیے یوز ہوتے ہیں ۔ اور جدید کمپا ئلرز بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں جن میں​​ High Level Programming​​ انسٹرکشز کو بہت جلدی​​ Low Levelمیں کنورٹ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ​​ Syntax, Compile & Run Time Errors​​ کو​​ Detect​​ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے اور یہ عمل بہت تیزی سے ہوتا ہے یعنی آپ کے ایک​​ Single Clickپہ تمام کی تمام​​ Errors​​ ڈس پلے کر دیتا ہے اور ایک پروگرامر جانتا ہے کہ یہ کتنی بڑی صلا حیت ہے۔

یہ تو تھا کچھ​​ Compiler Background​​ اب میں جس بات کا تذکرہ کرنے لگا ہوں بظاہر میرے بہت سارے احباب اس سے​​ Strictly disagree​​ بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ کوئی​​ Conceptجو بعد​​ میں​​ Implement​​ ہوتا ہے پہلے و ہ ایک​​ Idea​​ ہی ہوتا ہے اور تھیوری کی حد تک لیکن تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ یہی​​ Ideas​​ بعد میں نیو سے نیو ایجادات کے باحث بنے۔

چنانچہ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اگلے چند سالوں میںانسان ایسے کمپائلر پروگرام بنانے میںکامیاب ہو جائیں جو ہماری نیچرل زبانوں کو کمپائل کریں اور​​ Machines With Mindsکا تصور محض تصور نہ رہے ۔ اس کی وضاحت ایسے ہے کہ کمپائلر ایسا پروگرام ہے جو کسی بھی کمپیوٹر پروگرامنگ لینگوئج کے​​ Syntax​​ کے مطابق لکھی گئی ہدایات کو​​ Low Level Instructions (The binary codes 1 & 0 the basic digital computers native language the signals)میں کنورٹ کرتا ہے کیونکہ کمپیوٹر کی زبان یہی​​ Signals​​ ہیں۔ ایک پروگرامر بنے کے لیے خاصی محنت اور مسلسل ورک کی ضرورت پڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں پروگرامرز کی ڈیمانڈز بہت زیادہ ہے اور میرے خیال میں 60​​ to 70 % Hot Demandsہیں پروگرامر کے لیے۔ کیوں۔۔؟پہلی بات تو یہ ہے کہ​​ High Level Languages (C++, C#, JAVA, PHP)​​ اور بہت سی​​ Languages​​ میں فرق موجود ہیں ایک پروگرامر کسی ایک پہ تو مکمل گرپ بنا سکتا ہے لیکن سب کو لے چلنا خاصا مشکل کام ہے ۔ کیونکہ​​ 

Every High Level Language Like our natural Languages (English, Urdu, French) have differences in their syntax &​​ semantics

تو کمپیوٹر میں بھییہی چیز ہے ۔ سومیرا ذاتی خیال کہ ایسے کمپائلر بنیں گے۔ کہ ہمارے پاس ایک مشین جیسے کمپیوٹر میں آپ ایک پروگرام لکھنا چاہیں گے تو اپنی زبان مثلا انگلش یا میں​​ Without Hard & fast Rules like we have in Computing Languages​​ لکھ سکھیں گے ۔ اگر یہ ہو جاتا ہے تو سمجھ لیں کہ​​ Machine With Mindsکا تصور ایک حقیقت بن جائے گا۔ آپ سوچیں کہ ہم مشینز سے بات چیت کریں گے ۔ یہیKeyboard​​ اور ماس​​ ہو گا لیکن ایک پروگرامر پروگرام لکھتے وقت بہت ساری پیچیدگیوں جس میں​​ Rules , Functions, & Syntax or​​ Semantics​​ کا کچھ خاص خیال نہیں رکھے گا۔ کیونکہ وہ اپنی زبان جس سے وہ بات چیت کرتا ہے جس میں صرف مفہوم سمجھ آ جائے کام کرے گا۔ جیسے آپ کسی کو کہتے ہیں ۔۔پانی لا دو؟ یا پانی لے آ۔۔ پانی چاییے، پانی پلا دو، پانی ملے گا۔۔؟ کیا پانی پلا دو گے ۔۔؟وغیرہ سب کا مفہوم تقریباً ایک ہے۔ لیکن کوئی انسان چونکہ اس کا​​ Semantics​​ سمجھ سکتا ہے وہ آپ کو پانی پلا دے گا گو کہ آپ کا​​ Syntax​​ مختلف تھا لیکن آپ کی پرابلم​​ Solve​​ ہو گی ۔

ہم​​ Machines​​ کو اس لیے پروگرام دیتے ہیں کہ ہم پرابلم​​ Solve​​ کرنا چاہتے ہیں ہمارا مقصد پرابلم سلیوشن ہے وہ کیسے ہوگا ۔۔؟جیسے بھی ہو ہمیں سلیوشن سے غرض ہے ۔ چنانچہ یہ تصور یہ کہ ایسے کمپائلر پروگرام بنیں گے جو ہماری نیچرل​​ Language Instructions​​ کو​​ Computer Low Level​​ میں کنورٹ کریں اور ہمارے پرابلم​​ Solve​​ کریں اور ہم بہت سارے​​ Manual​​ کاموں کو​​ Automatic Computer Program​​ سے حل کر سکیں اور اس کے لیے ہمیں کوئی مہارت جیسے آج کا کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اور پھر میری رائے میں ہر طرف مشینوں اور سافٹ وئیر سسٹمز کی حکمرانی ہو گی۔

ہم انسان ایک​​ Sense​​ میں آج بھی مشینوں پہ حکمرانی کر رہے ہیں ۔ لیکن​​ Natural Language Compilers​​ بن جانے کی صور ت میں ایسی​​ Machines​​ بنیں گے جو انسانوں کے نیم البدل بن سکیں گے ۔ اور پھر انسان کی یہ خواہش کہ وہ ہر لحاظ سے سہل پسند اور آرام دہ ہو شاید کہ یہ خواب پورا ہو نے کو ہو۔ کیا ایسا ممکن ہو گا آنے والا وقت بتائے گا۔

مگر اقبال نے خوب کہا تھا:

ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت

احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

Ad Inverter PRO for Ads postings

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *